(یو این آئی) صدر پرنب مکھرجی نے آج ٹیچرس ڈے کے موقع پر ایک ٹیچر کی طرح راشٹرپتی بھون میں واقع ڈاکٹر راجندر پرساد سرودیہ ودیالیہ میں طلبہ کو ہندوستانی سیاست کی تاریخ پر کلاس لی۔
مسٹر مکھرجی نے درجہ گیارہ اور بارہ کے تقریباً
اسی طلبہ کو ہندوستانی سیاست کی تاریخ کے موضوع پر تقریباً ایک گھنٹے کا لکچر دیا۔
انہوں نے آزادی کے بعد ہندوستانی سیاست کی تاریخ اور اس کے فروغ کے بارے میں بتانے کے ساتھ ساتھ ملک او ردنیا میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے بارے میں بھی بتایا۔